بھائی کی گولیوںکا نشانہ بننے والی بہن چل بسی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تھانہ منصور آباد کے علاقہ مانانوالہ میں گھریلو جھگڑے پر مشتعل بھائی کی گولیوں کا نشانہ بننے والی بہن ہسپتال میں دم توڑ گئی، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل بھائی کی تلاش شروع کر دی، تفصیل کے مطابق مانانوالہ کے رہائشی شبیر احمد کی بیٹی کاشف اختر کا کسی بات پر بھائی احمد سے جھگڑا ہو گیا 18جون کو لڑکی کشف اخترسکوٹی پر بازار سے سامان لیکر گھر کی دہلیز پر پہنچی تو اس کے مشتعل بھائی احمد نے تلخ کلامی پر گولیاں مارکر بری طرح زخمی کر دیا تھا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا ، جہاں وہ گذشتہ شب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئی، منصورآباد پولیس نے نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے قاتل بھائی کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں