بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل،حادثہ میں شہری جاں بحق،ٹریفک اسسٹنٹ اغوا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) جائیداد کے تنازعہ پر بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل، ٹریفک حادثہ میں کار کی ٹکر لگنے سے شہری جاں بحق، نامعلوم افراد نے ٹریفک اسسٹنٹ کو اغوا کر لیا، چالاک ملزمان کا کاروبار کا جھانسہ دیکر5شہریوں کے ساتھ ایک کروڑ کا فراڈ، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ148ر۔ب گھڑتل میں جائیداد کے تنازعہ پر مشتعل ملزم حمزہ نے فائرنگ کر کے سگے بھائی عدنان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل بھائی کی تلاش شروع کر دی۔کھرڑیانوالہ کے علاقہ شیخوپورہ روڈ پر77ر۔ب کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار شہری محمد اشرف لقمہ اجل بن گیا۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے حادثہ کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ۔تھانہ صدر کے علاقہ نور پورہ کے رہائشی اشرف نے پولیس کو دی جانے والی رپورٹ میں بتایا کہ اس کا بیٹا ٹریفک اسسٹنٹ عدنان اشرف بنک سے رقم نکلوانے گیا واپس نہ آیا تلاش کرنے کے باوجود سراغ نہ مل سکا، پولیس نے مغوی ٹریفک اسسٹنٹ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔جبکہ سول لائن کے رہائشی بابر علی نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم رمضان نے کاروبار کا جھانسہ دیکر 40لاکھ کی رقم لیکر ہڑپ کر لی۔ جڑانوالہ روڈ کے رہائشی طاہر نے بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم نے کاروبار کی غرض سے30لاکھ کی رقم لیکر واپس نہ کی۔ جڑانوالہ کے جہانگیر اشرف کو 9لاکھ، ڈی ٹائپ کالونی کے محسن رضا کو 5لاکھ ، سمن آباد کے محمد احمد کو ملزم حمزہ نے کسٹم پیڈ کی جعلی رسید دکھا کر لاکھوں کی گاڑی فروخ کر دی ، فیکٹری ایریا کے فرید کو ملزم رمیض کو لاکھوں کا چیک دیا بوگس نکلا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں