لاہور (شوبز نیوز)پاکستانی زمیندار کی جانب سے بھارتی رقاصہ اور اداکارہ راکھی ساونت کو ایک منفرد اور انوکھی پیشکش کی گئی ہے۔جنوبی پنجاب کے زمیندار سردار مظفر کولاچی نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں کہا کہ اگر راکھی ساونت مفتی عبدالقوی سے شادی کرتی ہیں تو وہ انہیں 35 کروڑ روپے کی مالیت کی زمین اور زیورات بطور تحفہ دیں گے۔سردار مظفر کولاچی نے ویڈیو میں کہا کہ ان کا تعلق تونسہ شریف سے ہے انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ راکھی ساونت کو وائٹ گولڈ سے بنی 7 تولے کی چین’ ایک ہیرے کی انگوٹھی اور کف لنکس دینگے۔
