بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خود بڑا دہشتگردہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق وزیر مملکت اورمسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدرحاجی اکرم انصاری نے کہاہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خودبڑادہشت گرد ہے اس کے اعلان سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ اسلام اور مسلمان دشمن ہے۔ اسلام دشمن کامقابلہ کوئی بڑاچیلنج نہیں پاکستانی قوم اورافواج اینٹ کا جواب پتھرسے دے سکتی ہے۔ جار ی بیان میں ان کاکہناتھاکہ پہلگام واقعے کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کیا حیثیت ہے؟ مودی اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے، اسرائیل جنگی مجرم ہے، عورتوں اور بچوں کا قتل عام کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہل فسطین مسجد اقصی کی آزادی کے لیے محاذ جنگ پر ہیں، فلسطین کی حمایت سے پاکستان کے وجود کا آغاز ہوا تھا۔پاکستانی عوام فلسطینیوں کے ساتھ ہیں، نیتن یاہو کے خلاف عالمی عدالت انصاف فیصلہ دے چکی ہے، اس کو گرفتار کیا جانا چاہیے۔ پاکستان پر بھارت کے بزدلانہ حملوں کی ایک تاریخ ہے قوم نے ڈنڈوں سے اسے بھگا دیا تھا، آگے بڑھے تو 1965 سے بھی بڑا نقصان ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں