بھارتی ٹیم ہینڈ شیک نہ کرنیکی پالیسی پر قائم

دبئی (سپورٹس نیوز) بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ انڈین ٹیم آج کے میچ میں بھی ہینڈ شیک نہ کرنیکی پالیسی پر قائم رہے گی، جبکہ بھارتی کپتان سوریا کمارنیاس تنازع پر بات سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ اچھا مقابلہ ہوگا جہاں گیند اور بلے کے درمیان اصل کھیل ہوگا،کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ اپنا کمرہ بند کرو، فون بند کرو اور سو جاو ، یہی شوراور دبائو سے بچنے کا بہترین طریقہ ہے۔ بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے دبئی میں ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف ری میچ سے قبل ہینڈ شیک نہ کرنے کے تنازعے پر گفتگو سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ توجہ صرف کھیل پر ہونی چاہیے۔ بھارتی میڈیا نے خبر دی ہے کہ ٹیم اتوار کے میچ میں بھی ہینڈ شیک نہ کرنیکی پالیسی پر قائم رہے گی۔ تاہم سوریا کمار نے جب اس معاملے پر سوال ہوا تو انہوں نے کہا کہ یہ ایک اچھا مقابلہ ہوگا جہاں گیند اور بلے کے درمیان اصل کھیل ہوگا۔ انہوں نے مزید کہااپنا کمرہ بند کرو، فون بند کرو اور سو جائو۔ یہی شور سے بچنے کا بہترین طریقہ ہے۔ کہنا آسان ہے لیکن کرنا مشکل ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں