بھارت’ انگلینڈ ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی شرٹ پہننے پر تنازعہ

مانچسٹر (سپورٹس نیوز) اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں بھارت اور انگلینڈ کے ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستان ٹیم کی شرٹ پہنے شخص کو گرائونڈ سے نکال دیا گیا۔ بھارت اور انگلینڈ کا ٹیسٹ میچ دیکھنے کے لیے آنے والے پاکستانی شائق کو سیکیورٹی اہل کاروں نے گرائونڈ سے نکال دیا۔ اس حوالے سے شائق فاروق نذر نے کہا کہ میں میچ دیکھ رہا تھا، سیکیورٹی والوں نے پاکستانی شرٹ ڈھانپنے کو کہا۔فاروق نذر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی والوں نے بولا شرٹ تبدیل کر لو یا گرائونڈ سے چلے جا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ واقعے کی انگلش کرکٹ بورڈ اور مقامی انتظامیہ کو شکایت کر دی ہے۔واضح رہے کہ یہ واقعہ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوران پیش آیا تھا۔انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلا جانے والا مانچسٹر ٹیسٹ ڈرا ہو گیا تھا۔ 5میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو 1-2کی برتری حاصل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں