بھارت اور بنگلادیش کی ایک دوسرے پر تجارتی پابندیاں

ممبئی /ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت اور بنگلادیش نے ایک دوسرے پر تجارتی پابندیاں عائد کردیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارت نے بنگلادیش کے لیے ٹرانزٹ سہولت روک دی۔ سہولت سے بنگلادیش اپنی برآمدات بھارتی بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں سے تیسرے ممالک تک پہنچاتا تھا۔ بھارت نے بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں پر رش کو ٹرانزٹ سہولت روکنے کی وجہ بتایا ہے۔ بھارتی اقدام کے جواب میں بنگلادیش نے بھارت سے روڈ کے ذریعے سوتی دھاگے کی درآمد پر پابندی لگا دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں