بھارت کی شکست سے قوم کے اعتماد میں اضافہ ہوا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر منعقدہ یوم تشکر سے سٹی صدر خواتین ونگ ڈاکٹر نجمہ افضل خاںنے کہا ہے کہ اقوام عالم میں تاریخ یاد رکھے گی کے افواج پاکستان نے چند گھنٹوں میں بھارتی مکار دشمن کی جارحیت کو ناکام بنا دیا دفاع وطن کے لئے پاکستان کا بچہ بچہ مر مٹنے کیلئے تیا ر ہے ۔ پاکستا ن کے دفاع پر جب کبھی بھی بھارت یا اسرا ئیل سمیت سامراجی قوتوں کی جانب سے ایسی جسارت یا جارحیت ہو ئی تو معرکہ حق دس مئی کی طرح منہ تور جواب ملے گا پاک فوج نے جسطرح آپریشن بنیان المرصوص میں بھارت کو دھول چٹائی اسکی مثال نہیں ملتی اس سے پاکستان نے اپنی طاقت کا لوہا منوا لیا ۔ اس عظیم فتح پر تمام پاکستان کو خدا کا شکر ادا کرنا چاہیے بھارت کی عبرت ناک شکست سے عوام بالخصوص نوجوانوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اپنے سے بڑی طاقت کو شکست دینا اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال پاکستان کی پروفیشنل افواج کی مہارت کا ثبوتہے آج پاکستان کا دنیا میں سر فخر سے بلند کرنے والی ہماری فورسزکوجتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری کوثر شانی’ ریحانہ شاہد’ زیب نشائ’ منیبہ کنول’ عذرا رزاق’ فریدہ شبنم رانا’ عذرا بانو’ ثناء فرحان’ بشریٰ تبسم’ ارشاد چوہدری’ مدیحہ ندیم’ رضیہ سلطانہ’ کلثوم رفیع’ کائنات’ ثریا کنول’ شاہین اختر’ یاسمین محمود’ اقصیٰ میڈم’ ستارہ رانا’ انجم سلیم’ مریم جاوید’ فوزیہ عزیز ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن کی بات کرتا ہے لیکن اگر جنگ کرنا ضروری ہوا تو جنگ بھی کر لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں