2

بھارت کے دفاعی بجٹ میں اضافہ خطے کیلئے خطرہ

کوئٹہ(بیورو چیف)چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے دفاعی بجٹ میں 15 فیصد اضافے کے اعلان نے جنوبی ایشیا میں ایک بار پھر سکیورٹی خدشات کو جنم دے دیا ہے یہ اضافہ محض داخلی ضروریات تک محدود نہیں بلکہ اسے پاکستان کو مدنظر رکھتے ہوئے حتمی شکل دی گئی ہے اس اقدام سے واضح ہوتا ہے کہ بھارت خطے میں طاقت کے توازن کو اپنے حق میں موڑنے کے لیے کتنا بیتاب ہے یہ اضافہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت پہلے ہی خطے میں جارحانہ عسکری پالیسی، لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی اور جدید ہتھیاروں کی دوڑ میں مصروف ہے بھارت کی جانب سے دفاعی بجٹ میں نمایاں اضافے کا براہِ راست اثر پاک بھارت تعلقات پر پڑیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں