بھوک سے مزید8فلسطینی شہید

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں بھوک سے بچوں سمیت مزید آٹھ افراد زندگی کی بازی ہارگئے،اموات کی تعداد 183ہوگئی۔غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں،خان یونس اور رفح پر اسرائیلی فورسز کی جانب سے حملوں میں مزید 87فلسطینی شہید ہوگئے،شہید ہونے والوں میں امداد کے متلاشی 52افراد بھی شامل ہیں۔ بائیس ماہ سے جاری جارحیت کے دوران شہدا کی تعداد 61ہزار سے تجاوز کرگئی’ مزید73 امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہوئے،فضا سے بھی امداد گرانے کا سلسلہ جاری ہے،اقوام متحدہ نے امداد کی ترسیل کو انتہائی محدود قرار دیدیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں