بہاریہ مکئی کے کاشتکاروں کیلئے محکمہ زراعت کے مشورے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق بہاریہ مکئی کے کاشتکار ہائبرڈ اقسام کے لئے کمزور زمین میں بوقت بوائی تین بوری ڈی اے پی+ دوبوری ایس او پی+ ایک چوتھائی بوری یوریا استعمال کریں۔درمیانی زمین کیلئے اڑھائی بوری ڈی اے پی+ ڈیرھ بوری ایس او پی جبکہ زرخیز زمین میں بوقت بوائی دو بوری ڈی اے پی+ایک بوری ایس او پی استعمال کریں۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا ہے کہ مکئی کی عام اقسام کے لئے بوقت بوائی کمزور زمین میں اڑھائی بوری ڈی اے پی+ ڈیرھ بوری ایس او پی جبکہ درمیانی زمین میں ڈیرھ بوری ڈی اے پی+ ڈیرھ بوری ایس او پی۔اس کے علاوہ زرخیز زمین میں ڈیرھ بوری ڈی اے پی+ ایک بوری ایس او پی استعمال کریں۔بہاریہ مکئی کیلئے متوازن اور متناسب کھادوں کے استعمال سے فصل کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے۔ کھاد کے استعمال کیلئے بہتر ہے کاشتکار پہلے اپنی زمین کی مٹی کا تجزیہ کرا لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں