16

بہن سے چھیڑ خانی سے منع کرنے پر مشتعل افراد نے نوجوان کا گلہ کاٹ دیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بہن سے چھیڑخانی سے منع کرنے پر مشتعل ملزمان نے خنجروں کے وار کر کے نوجوان کی شہ رگ کاٹ دی، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں ارشد’ انور’ بابر علی وغیرہ کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق 103 رب کی رہائشی ریاض بی بی نے بتایا کہ گزشتہ روز ملزم ارشد علی ان کے گھر آیا اور بھائی نسیم کو گندم میں کٹائی کروانے کا کہہ کر ساتھ لے گیا، جب نسیم ملزم ارشد علی کی حویلی کے قریب پہنچا تو ملزمان نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار کر گرا دیا اور مذکورہ ملزمان نے خنجروں کے وار کر کے شہ رگ کاٹ دی جو کہ موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔ ملزمان نسیم کی ہمشیرہ پروین کو عرصہ سے تنگ کرتے تھے جس کو نسیم نے منع کیا تو انہوں نے گھر سے بلا کر موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں