بیرسٹر راجہ دانیال پارلیمانی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نامزد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم میاں شہباز شریف نے این اے104 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی بیرسٹر راجہ دانیال احمد کو وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اسٹیبلشمنٹ نامزد کر دیا۔ گزشتہ روز بیرسٹر راجہ دانیال احمد نے اسلام آباد میں وزیراعظم میاں شہباز شریف سے ملاقات کی۔ میاں شہباز شریف نے کہا کہ حلقہ عوام کے مسائل کے حل اور فلاح وبہبود کیلئے کام کریں اور فیصل آباد میں مسلم لیگ (ن) کی مضبوطی کیلئے آگے آئیں۔ اس موقع پر بیرسٹر راجہ دانیال احمد نے کہا کہ آپ نے جومجھ پر اعتماد کیا ہے میں اس پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں