90

بیروزگاری کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر راہنما اور سابق ممبر پنجاب اسمبلی میاں محمد طاہر جمیل نے کہا ہے کہ حکومت ملکی بہتری ، معاشی استحکام اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے درست فیصلے کر رہی ہے عوام کو صحت و تعلیم کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی، زرعی و معاشی ترقی، غربت، مہنگائی ،بے روزگاری کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار پنجاب کی پسماندگی کے خاتمہ کیلئے عملی اقدامات کئے گئے ہیں جس کا تمام تر کریڈٹ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کو جاتا ہے بالخصوص جنوبی پنجاب کے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ فیصل آباد کے مسائل کے حل کے لئے حکومت پنجاب ٹھوس اور موثر اقدامات کر رہی ہے بھارت کو عبرتناک شکست ملنے کے باوجود پوری دنیا جان گئی ہے کہ ملکی دفاع کس قدرمضبوط ہے اگر بھارت نے آئندہ بھی کوئی جارحیت کی تو اسے دندان شکن جواب ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں