بیروزگاری کی وجہ سے لوگ خود کشیاں کررہے ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق ایم پی اے و ڈپٹی سیکرٹری جنرل وسطی پنجاب نورالنسا ملک نے کہا کہ بے لگام مہنگائی اور بے روزگاری کی و جہ سے لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں ن لیگ کی وفاقی حکومت پیپلزپارٹی کی پیسا کھیو ں کے سہارے کھڑی ہے پنجاب میں حکومت پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگانے کا کو ئی مو قعہ نہیں چھوڑ رہی صدر پاکستان اور چیئر مین بلاول بھٹو ن لیگی بے حسی کا فوری نوٹس لے ۔تمام اسٹیک ہولڈ رز کواپنی انا، ضداور ہٹ دھرمی ترک کرنا ہوگی پنجاب کے وزرا پیپلز پارٹی کیخلاف احسان فراموشی کی حد کر رہے ہیں جسکی مذمت کی جاتی ماہ رمضان کی آمد آمد ہے بد قسمتی سے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی کو ئی حکومتی رٹ نہیں ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں