بیماری سے تنگ آکر نوجوان نے گولی مار کر خودکشی کرلی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) بیماری سے تنگ آ کر نوجوان نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ تھانہ گلبرگ کے علاقہ گوبند پورہ گلی نمبر3کا رہائشی 32سالہ شعیب بیماری کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار تھا۔ گذشتہ شب اس نے بیماری و حالات سے تنگ آ کر کمرہ میں جا کر خود کو گولی مار کر زخمی کر لیا۔ فائرنگ کی آواز سن کر اہل خانہ نے کمرہ میں جا کر دیکھا تو شعیب خون میں لت پت پڑا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں