بیوٹیفکیشن اور یوم آزادی کے پروگرامز کو موثر انداز میں منعقدکیا جائے،کمشنر مریم خان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)کمشنر فیصل آباد مریم خان کی زیر صدارت ڈویژن میں بیوٹیفکیشن، یومِ آزادی کے انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی جبکہ جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کے ڈپٹی کمشنرز بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔اجلاس میں تمام اضلاع میں بیوٹیفکیشن پلان، یومِ آزادی کی تقریبات کے موقع پر انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اضلاع میں جاری تیاریوں، تقریبات کے شیڈول اور اقدامات سے اجلاس کو آگاہ کیا ۔ کمشنر مریم خان نے ہدایت کی کہ بیوٹیفکیشن اور یومِ آزادی کے پروگرامز کو مؤثر اور شاندار انداز میں منعقد کیا جائے تاکہ شہری جشنِ آزادی کی خوشیوں کو بھرپور انداز میں منائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں