10

بیوٹیفکیشن منصوبوں میں معیار اور رفتار کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر میلہ نے میونسپل سروسز، ترقیاتی اور بیوٹیفیکیشن منصوبوں کے جائزے کیلئے تحصیل کمالیہ کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی علی رضا بھی ان کے ہمراہ تھے۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر عمر میلہ نے فاضل دیوان پارک کمالیہ میں بیوٹیفیکیشن اور صفائی کے انتظامات کا معائنہ کیا اور پارک کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں انہوں نے اقبال بازار کمالیہ کا دورہ کیا جہاں شہری خوبصورتی اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے تھانہ موڑ کمالیہ پر جاری بیوٹیفیکیشن ورک اور زیر تعمیر گرین بس اسٹاپس کی پیش رفت کا بھی تفصیلی معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کام مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔ انہوں نے محلہ فتح پور قبرستان میں صفائی اور باونڈری وال کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے بہتری کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں