بیوی کے قاتل شوہر کو موت اور8لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالرحیم نے تھانہ منصورآباد کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے بیوی کے قاتل شوہر کو سزائے موت اور 8لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کاحکم سنا دیا، عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید قید سخت بھگتنا ہو گی۔ استغاثہ کے مطابق تھانہ منصورآباد کے علاقہ میں 2022ء کے دوران گھریلو جھگڑے پر شاہد نے اپنی اہلیہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا، جس پر پولیس نے ملزم شاہد کو گرفتار کر کے چالان مکمل کر کے عدالت بھجوایا تو فاضل جج نے دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر قاتل شوہر کو سزائے موت اور 8لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں