بیٹیاں والدین کو بیٹوں سے زیادہ سمجھتی ہوں۔ اسماء عباس

لاہور (شوبز نیوز) سینئر اداکارہ اسما عباس نے کہا ہے کہ بیٹیاں والدین کو بیٹوں سے زیادہ اچھے سے سمجھتی ہیں اور وہ اللہ کی شکر گزار ہیں کہ انہیں بیٹی ملی۔اسما عباس نے حال ہی میں بیٹی زارا نور عباس کے ہمراہ ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی اور اپنی زندگی کے مختلف پہلوئوں پر گفتگو کی۔اسما عباس کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی والدہ سے یہ سیکھا کہ کسی بھی معاملے میں فوری ردعمل نہیں دینا چاہیے بلکہ اس وقت خاموش رہنا چاہیے اور بعد میں تسلی سے بات کرنی چاہیے۔ان کے مطابق ان میں برداشت بہت زیادہ ہے اور یہ عادت انہیں اپنے والدین سے ملی ہے، تاہم ان کی بیٹی زارا ذرا جذباتی ہے اور فورا ردعمل دے دیتی ہے لیکن جب سے زارا کی بیٹی ہوئی ہے، اس میں بھی صبر اور برداشت آگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ صرف بچے والدین سے سیکھتے ہیں بلکہ والدین بھی بچوں سے سیکھتے ہیں، انہوں نے بیٹی زارا سے یہ سیکھا کہ انسان کو حد سے زیادہ صبر بھی نہیں کرنا چاہیے۔اسما عباس نے مزید کہا کہ پہلے وہ زارا کا ہاتھ پکڑ کر چلتی تھیں اور اب زارا ان کا ہاتھ پکڑ کر چلتی ہے اور انہیں ہمیشہ انتظار رہتا ہے کہ کب وہ اپنی بیٹی کے ساتھ باہر جائیں گی۔اسما عباس نے بتایا کہ چند دن قبل وہ اپنے والدین اور بہن کو یاد کرکے افسردہ اور جذباتی ہوگئیں، جس پر زارا نے ان کی بات تسلی سے سنی اور فورا انہیں ڈانس کلاس لے گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں