بیٹے نے فائر مار کر والد کو قتل کر دیا

صفدرآباد(نامہ نگار)نواحی گائوں قلعہ میر زمان میںبیٹے نے والد کو فائر مار کر قتل کر دیا۔بتایا جاتا ہے کہ قلعہ میر زما ن گائوں کے رہائشی بابر مسیح نے گھریلو ناچاقی پراپنے والد رزاق مسیح کو پسٹل سے فائر کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔گھریلو جھگڑے پر قتل کی واردات ہوئی بابر مسیح نے فائر کیا جو رزاق مسیح کے سینے پر لگا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے شیخوپورہ بھجوادیا ہے۔مزید کارروئی رپورٹ آنے کے بعد ہی ہو سکے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں