1

بیٹے کا ماں اور شوہر کا بیوی پر بہیمانہ تشدد

گوجرہ ( نامہ نگار)تین مختلف مقدمات میں بیٹے نے ما ں شوہر نے بیوی کو تشدد کا نشا نہ بنا ڈا لا ۔ چک نمبر 354 ج ب کی رضیہ بی بی نے تھا نہ صدر گوجرہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ چاند مسیح اسکا بیٹا ہے جس نے اسکو اپنے سا تھی کی مدد سے تشدد کا نشا نہ بنایا اور شدید زخمی کردیا اور فرار ہو گئے علا وہ ازیں چک نمبر 373 ج ب کی مسکا ن نے تھا نہ صدر گوجرہ میں مقدمہ درج کروا یا ہے کہ اسکے شوہر نا صر مسیح نے اسکو تشدد کا نشا نہ بنا تے ہوئے شدید زخمی کردیا ہے جبکہ چک نمبر 420 ج ب کی زبیدہ بی بی نے تھا نہ صدر گوجرہ میں مقدمہ درج کروا یا ہے کہ اسکے بیٹے غلا م حسین نے اسکی بہو کو تشدد کا نشا نہ بنا تے ہو ئے شدید زخمی کردیا ہے صدر پو لیس گوجرہ نے ملزما ن کی تلا ش شروع کردی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں