بے گناہ افراد کا قتل بزدلانہ اور گھنائونا عمل ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے راہنما ئو ں پروفیسرمحبوب الزماں بٹ، میاں طاہر ایوب ، یاسرکھار اایڈووکیٹ نے بلوچستان کے شہر بارکھان میں دہشت گردوں کی طرف سے فیصل آباد کے شہری سمیت سات پنجابی مسافروں کو بس سے اتار کر قتل کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بے گناہ افراد کا قتل بزدلانہ اور گھناؤنا فعل ہے۔ افسوسناک امریہ ہے کہ دہشتگردو ں نے شناخت کرکے افراد کو قتل کیا ہے۔یہ ٹارگٹ کلنک کی واردات ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی تازہ واردات حکومت اور سیکیو ر ٹی اداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے ، عوام اپنے پیاروں کے جنازے اٹھااٹھا کر تھک چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں