بے یقینی ختم ،معیشت مستحکم

کراچی (بیوروچیف) عالمی جریدے بلومبرگ نے پاکستانی معیشت کے حوالے سے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت دوبارہ مستحکم ہو رہی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں کئی سال کی بے یقینی کا خاتمہ ہوا ہے، عوام شیئرز مارکیٹ پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیںایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگز اور فچ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری ظاہر کی، دونوں نے وزیراعظم کے بہتر مالی انتظام اور اصلاحاتی اقدامات کو سراہا۔بلومبرگ نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے امریکا کے ساتھ تعلقات میں بہتری کی کوششوں سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے، ان کی مدت میں 2030تک توسیع سے ملک میں استحکام کی توقع مزید بڑھی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ اسٹاک مارکیٹ میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 36ہزار نئے ٹریڈنگ اکائونٹس کھولے گئے، اکتوبر میں پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا یومیہ کاروبار 20کروڑ ڈالر سے بڑھ گیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں چھوٹے سرمایہ کاروں کی تعداد میں بڑا اضافہ ہوا، بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ رواں سال پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے 100انڈیکس میں 40فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں