4

تاجروں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی ذمہ داری ہے،آر پی او سہیل اختر سکھیرا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے کہا ہے کہ تاجروں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی ذمہ داری ہے اس کیلئے پولیس کے گشت کو موثر بنانے کیساتھ ساتھ گشت کی خود نگرانی کروں گا تاجر اپنی دکانوں بازاروں گلیوں میں کمرشل مارکیٹوں میں سی سی ٹی وی کیمر ے لگوائے اور سکیورٹی گارڈ رکھتے وقت اس کے تمام کوائف متعلقہ تھانہ میں جمع کرائیں، تاجرملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئر مین انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی رانا طیب خاں کی قیاد ت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔وائس چیئر مین شیخ محسن خالد، صدر حاجی سردار محمد، جنرل سیکر ٹری حافظ عبد القیوم ،سرپرست اعلی حاجی منظور قادر،میاں عبدالمجید،سینئر نائب صدر شیخ شکیل احمد،نائب صدر محمد بلال لیاقت ،سیکر ٹری نشرو اشاعت فیصل پراچہ ،جوائنٹ سیکر ٹری رانا محمد زبیر ،فنانس سیکر ٹری ملک محفوظ میاں محمد اشرف اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تاجروں سے ہر قسم تعاون کریں گیں اور انہیں تھانوں کے اندر عزت دی جائیگی۔چیئر مین رانا طیب خاں نے فیصل آباد میں جرائم کا خاتمہ اور منشیات کے خاتمہ پر آر پی او سہیل اختر سکھیرا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ غلہ منڈی کے تاجر پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں