تاجروں کے مسائل انکی امنگوں کے مطابق حل ہونگے،سینیٹر رانا ثنا اللہ خاں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کسی بھی ملک میں تاجروں کی حقیقت مسلمہ ہے’ ان کے دیئے ہوئے ٹیکسوں سے ملکی معیشت کا پہیہ چلتا ہے’ ہم روزگار دینے آئے ہیں چھیننے نہیں’ تاجروں کے مسائل ان کی امنگوں کے مطابق حل ہوں گے’ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم کے مشیر برائے عوامی امور’ نومنتخب سینیٹر رانا ثناء اللہ خاں سینیٹر بننے کی خوشی میں ملنے آئے کلاتھ بورڈ ایسوسی ایشن فیصل آباد کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا’ وفد میں کلاتھ بورڈ ایسوسی ایشن فیصل آباد کے صدر سلطان بٹ’ جنرل سیکرٹری شیخ محمد فیصل’ چیئرمین ڈاکٹر محمود یوسف ‘ سینئر نائب صدرشیخ آصف ‘سینئر وائس چیئرمین شیخ یوسف موتی’انجمن تاجران ریلوے روڈ کے جنرل سیکرٹری آفتاب بٹ کے علاوہ دیگر تاجر رہنما شریک تھے’ رانا ثناء اللہ خاں نے کہا کہ آٹھ بازاروں کی بیوٹی فکیشن میں تاجروں کے مفادات کا خیال رکھا جائے گا اور ضلعی انتظامیہ کو پابند کیا جائے گا کہ وہ شہر کی تاجر تنظیموں سے مشاورت کریں’ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے شہر بھر کے تاجر مختلف گروپوں میں تقسیم ہو چکے ہیںاور ان کے آپسی اختلافات کی وجہ سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا’ ایک گروپ کسی مسئلہ کی حمایت کرتا ہے تو دوسرے دو گروپ اس کی مخالفت میں کھڑے ہوتے ہیں جس سے بیوروکریسی فائدہ اٹھاتی ہے اور اپنی من مانی کرتی ہے’ انہوں نے تجویز دی کہ شہربھر کی تاجر تنظیموں کے نمائندوں پر مشتمل ایک سات رکنی کمیٹی بنائی جائے اور ان کے نام مجھے دیئے جائیں میں فیصل آباد کی انتظامیہ کے پابند کروں گا کہ وہ اس کمیٹی سے مذاکرات کریں اور ان کے مسائل حل کریں’اس موقع پر کلاتھ بورڈ ایسوسی ایشن کے صدر سلطان بٹ’ جنرل سیکرٹری شیخ محمد فیصل’ چیئرمین ڈاکٹر محمود یوسف ‘ سینئر نائب صدرشیخ آصف ‘سینئر وائس چیئرمین شیخ یوسف موتی ‘ محمد وہاب’ تاجر رہنما شیخ جبران طارق ‘ شیخ تنویر و دیگر تاجروں نے رانا ثناء اللہ خاں کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ہم بہت جلد ایک کمیٹی تشکیل دیکر آپ کو آگاہ کریں گے’ اس موقع پر تاجروں نے ضلعی انتظامیہ اور سرکاری محکموں کے افسران کے خلاف شکایتوں کے انبار لگا دیئے اور کہا کہ ہماری جان ان سے چھڑائی جائے’ اس موقع تاجروں نے امیدوار پی پی 116 رانا احمد شہریار کی حمایت کا مکمل اعلان کیا اور کہا کہ ہم تن من دھن سے رانا احمد شہریار کی انتخابی مہم چلائیں گے اور انہیں کامیاب کروائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں