تاجروں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تاجروں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے۔ ہمارا اولین فرض ہے کہ ہم سب مل کر بھائی چارے اور یکجہتی کو فروغ دیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیر مملکت پانی وبجلی چوہدری عابد شیر علی نے اپنے آفس میں عالمی بین المذاہب امن کمیٹی اور انجمن تاجران ناظم آباد کے عہدیداران وممبران سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں عالمی بین المذاہب امن کمیٹی پاکستان کے وائس چیئرمین مہر محمد نعیم’ سٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ماجد’ سینئر نائب صدر محمد عامر شہزاد’ حافظ دانش’ حافظ امیر حمزہ اور انجمن تاجران ناظم آباد نوشاہی چوک کے صدر رانا عبداﷲ’ فنانس سیکرٹری محمد عظیم الشان سمیت علاقہ کی معززشخصیات بھی شامل تھیں۔ چوہدری عابد شیر علی نے یقین دہانی کراتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ جشن عید میلادالنبیۖ پر ‘امن کمیٹی ‘ تاجروں اور علاقہ کے لوگوں کیساتھ مل کر کام کرینگے تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ مہر محمد نعیم اور رانا عبداﷲ نے کہا کہ 1500 سالہ جشن عیدمیلادالنبیۖ عقیدت واحترام سے منایا جائے گا۔ ہم انتظامیہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں تاکہ تمام جلوس اور تقریبات پرامن ماحول میں منعقد ہوں گی، تمام علماء کرام اپنے خطابات میں امن اور محبت کا پیغام پھیلائیں۔ سب مل کر امن اور مذہبی ہم آہنگی کو یقینی بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں