تاجر تنظیموں کی مخالفت’فیصل آباد میں ہڑتال نہ ہوسکی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تاجر تنظیموں کی مخالفت کے باعث فیصل آباد میںآج ہڑتال نہ ہو سکی۔ صنعتکاروں نے موجودہ بجٹ میں ایف بی آر کو وسیع اختیار دینے اور تاجر کش ٹیکس تجاویز کے خلاف آج ہڑتال کا فیصلہ تاجر تنظیموں پر چھوڑ دیا تھا۔ تاجر تنظیموں اور صنعتکاروں پر مشتمل باہمی مشاورت کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو کہ آئندہ کا لائحہ عمل طے کریگی۔ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اور شہر کی تاجر تنظیموں میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے تاجروں کا کہنا تھا کہ صنعتکار ان کو ہمیشہ استعمال کرتے ہوئے اپنے مفادات حاصل کر لیتے ہیں اور ان سے کبھی مشاورت نہیں کی جاتی اور جب احتجاج یا ہڑتال کرنی ہو تو تاجروں کو استعمال کیا جاتا ہے۔ ایف بی آر نے چھوٹے تاجروں کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں