کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو شکست دیدی

لاہور (سپورٹس نیوز) پی ایس ایل11 کے اہم مقابلے میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو 4وکٹوں سے شکست دے دی۔لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو آخری اوور میں ہرا دیا۔ 129 رنز کا ہدف کراچی کنگز نے19.3اوورزمیں حاصل کیا۔ محمد وسیم نے38 ،سعد بیگ نے19اور معین علی نے18رنز بنائے۔لاہورقلندرز کے پلیئرز کی گیند سے چھیڑ چھاڑ مہنگی پڑی، فیلڈ ایمپائرز نے لاہور قلندرز کو پانچ رنز کی پینلٹی ڈال دی، امپائرز نے گیند بھی تبدیل کردی۔ کراچی کو 6 گیندوں پر14رنز درکار تھے،پانچ رنز پینلٹی لگ گئی۔لاہور نے پہلے کھیل کر9وکٹوں پر128رنز اسکورکئے، حسیب اللہ28، عبداللہ شفیق33رنز کیساتھ نمایاں رہے۔ فخرزمان ایک، محمد نعیم13، سکندر رضا19رنز بناسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں