تاجر تنظیمیں شہریوں کو ٹریفک قوانین پر پاسداری کیلئے مہم چلائیں،ڈی ایس پی عرفان کمبوہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) FCCI میں سٹینڈنگ کمیٹی برائے ٹریفک کے چیئرمین حاجی محمد عابدکی قیادت میںوفد نے ٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے ڈی ایس پی ٹریفک چوہدری عرفان کمبوہ سے ملاقات کی اورتاجروں اور شہریوں کو درپیش ٹریفک کے مسائل کی نشاندہی کی’ وفد میں FCCI میں سٹینڈنگ کمیٹی برائے ٹریفک کے ممبر چوہدری الطاف رحمانی’ فیصل آباد گڈز ایسو سی ایشن کے چیئرمین رانا شفاعت پرویز’ شیخ سرفراز احمد’ چوہدری محمد شہباز’ ملک ارشاد’ حاجی اظہر قریشی شامل تھے’ FCCI میں سٹینڈنگ کمیٹی برائے ٹریفک کے چیئرمین حاجی محمد عابد اور فیصل آباد گڈز کیریئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین رانا شفاعت پرویزنے ڈی ایس پی ٹریفک چوہدری عرفان کمبوہ کو بتایا کہ جھنگ روڈ کے سروس روڈ پر ٹرکوں اور مزدوں کا قبضہ ہے’ سروس روڈ پر لوڈنگ اور ان لوڈنگ کی وجہ سے ٹریفک کے بہائو میں بے شمار مسائل پیش آ رہے ہیں’ اس کے علاوہ جھنگ روڈ پر1122 آفس کے ڈوائیڈر پر ہرقسم کی گاڑیوں والے ون وے کی خلاف ورزی کرتے ہیں اگر وہاں پر ٹریفک وارڈنز اپنی ڈیوٹی پوری ذمہ داری سے نبھائیں تو کوئی وجہ نہیں یہاں پر ٹریفک کے مسائل حل نہ ہوں’ انہوں نے کہا کہ ٹریفک وارڈنز کا زیادہ فوکس چالانوں پر ہے’ ٹریفک کے بہائو کو کنٹرول کرنا ان کی ترجیح نہیں ہے’ انہوں نے ڈی ایس پی ٹریفک چوہدری عرفان کمبوہ نے کہا کہ چالان کی رقم بہت زیادہ ہے’ چھوٹے سے چھوٹا چالان دو ہزار روپے کا ہے’ ہماری اپیل ہے کہ چالانوں کی شرح کو کم سے کم سطح پر لائی جائے’ جس شخص کا دن ایک بار دو ہزار کا چالان ہوتا ہے وہ سارا دن بددعائیں دیتا ہے’ ان کی بددعائوں سے بچیں’ ڈی ایس پی ٹریفک چوہدری عرفان کمبوہ نے وفد کے ارکان کی مسائل غور سے سنے اور انہیں حل کروانی کی یقین دہانی کروائی’ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل کرہرذمہ داری شہری کا فرض ہے’ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی’ تاجر تنظیمیں شہریوں کو ٹریفک قوانین پر پاسداری کیلئے آگاہی مہم چلائیں تاکہ شہری حادثات سے بچ سکیں’ انہوں نے کہا کہ 95 فیصد موٹرسائیکل سواروں نے ہیلمٹ کا استعمال کرنا شروع کر دیا ہے’ انہوں نے وفد کے ارکان کو کہا کہ جن جن پوائنٹس کی آپ نے نشاندہی کی ہے میں خود ان پوائنٹس کا وزٹ کروں گا اور آپ لوگوں کے مسائل حل کروں گا’ انہوں نے اپنے ماتحت عملے کو حکم دیا کہ جھنگ روڈ کی سروس روڈ کو فوری طور پر کلیئر کروایا جائے’ سروس روڈ پر کسی کو بھی لوڈنگ اور ان لوڈنگ کی اجازت نہ دی جائے’ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے تاکہ شہریوں کی جانوں کی حفاظت کی جا سکے’ انہوں نے کہا کہ جو خواتین سکوٹینز کا استعمال کر رہی ہیں ان کو بھی ٹریفک قوانین پر عمل کرنا ہوگا’ بہت جلد تمام بڑے چوکوں میں مرد ٹریفک سٹاف کے ساتھ ایک فی میل ٹریفک سٹاف بھی موجود ہو گی جو خواتین سکوٹیز سواروں کو ڈیل کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں