35

تاجر شیخ حنیف کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق صدر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی میاں آصف اسلم، سابق جنرل سیکر ٹری ،ایگزیکٹو ممبر ایف سی سی آئی رانا ایوب اسلم منج نے غلہ منڈی کے سینئر ممبر معروف تاجرشیخ محمد حنیف کے بیہمانہ اور وحشیانہ قتل کی پر مذمت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب، آر پی او، سی پی او پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ اس گھنائونے جرم میں ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت اقدامات کئے جائیں۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم، لوٹ ماراورقتل وغارتگری کی مارداتیں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروںکی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شیخ محمد حنیف کا وحشیانہ قتل شہر میں پرامن تجارتی وصنعتی سرگرمیوںاور تاجر برادری کے خلاف ایک گھنانی سازش ہے اور تاجر برادی اپنے آڑھتی بھائی کے قتل کی سخت مذمت کرتی ہے۔انہوں نے منڈی کے تاجروں سے اپیل کہ وہ اپنی صفوں میں مکمل اتحادرکھیں او ر گھنانی سازشوں کے خلاف بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔انہوں نے کہا کہ پر امن احتجاج کو ان کی کمزوری نہ سمجھا جائے اور جلد از جلد شیخ محمد حنیف ے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں