تاجر فورسز کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار بنکر کھڑے ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی و صدر انجمن تاجر ان سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا ، جنرل سیکرٹری،شیخ سعیداحمد ، ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد ، چیئر مین مرزا اشرف مغل ،صدر ینگ ٹریڈرز ملک سہیل نیاز طور نے اپنی اور اپنی پوری ٹیم کی جانب سے لکی مروت میںپولیس موبائل وین پر دہشت گرد حملے کی مذمت اور اس حملہ میں SHO سمیت7 اہل کاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور شہداء کے سوگوار اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے شہداء کی مغفرت وبلند درجات کی دعا کی ۔مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی خواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا کہ ملک بھر کی تاجر برادری فوج ،پولیس اور سیکورٹی فورسز کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار بنکر کھڑی ہے انجمن تاجر ان سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا ،جنرل سیکرٹری،شیخ سعیداحمد ، ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد ، چیئر مین مرزا اشرف مغل ،صدر ینگ ٹریڈرز ملک سہیل نیاز طور نے یقین ظاہر کیاکہ اپنی جانوں کے نذ رانے پیش کرکے مادر وطن کی حفاظت کرنے والے ہمار ی بہادر پولیس اور سیکورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی تاہم انہوں نے مطالبہ کی کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمہ کیلئے دہشت گردی کے نیٹ ورکس کے ساتھ ساتھ انکی انتہا پسندانہ سوچ کا بھی خاتمہ ضروری ہے جو اس فتنے کی آبیاری کرتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں