تجارتی خسارہ19ارب ڈالر سے تجاوز

اسلام آباد (بیورو چیف)رواں مالی سال کے 6ماہ میں تجارتی خسارہ 19ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔دستاویز کے مطابق برآمدات میں رواں مالی سال کے چھ ماہ میں 8.7فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، چھ ماہ میں درآمدات میں 11.28فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پہلی ششماہی میں 15ارب 18کروڑ ڈالر سے زیادہ کی برآمدات ہوئیں، چھ ماہ میں درآمدات 34ارب 38کروڑ ڈالر سے زیادہ کی ریکارڈ کی گئیں۔دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں ساڑھے 16ارب ڈالر کی برآمدات تھیں، اسی عرصے میں 30ارب 90کروڑ ڈالر سے زیادہ کی درآمدات تھیں۔گزشتہ سال دسمبر کی نسبت رواں مالی سال دسمبر میں برآمدات میں 20فیصد کمی جبکہ درآمدات میں 2فیصد اضافہ اضافہ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں