2

تجاوزات کیخلاف بلاتفریق آپریشن کریں،کمشنر ساہیوال

ساہیوال(بیوروچیف )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ساہیوال ڈویژن کے تینوں اضلاع میں ضروری اشیاء صرف کی قیمتوں ںپر کنٹرول اور تجاوزات کے خلاف مہم روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جاسکے اور انہیں بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔ کمشنر ساہیوال ڈویژن ان دونوں پروگراموں کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہے ہیں اور انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو واضع ہدایات دی ہیں کہ کسی سیاسی دبائو کے بغیر تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں اور اشیاء صرف کی قیمتوں پر کنٹرول کے لئے پرائس مجسٹریٹس چیکنگ کا عمل تیز کریں۔ انہوں نے روٹی اور نان کی قیمتوں پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی بھی ہدایات جاری کیں۔ کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ تجاوزات کے خلاف جاری سرگرمیوں کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ یکم جولائی سے اب تک ڈویژن بھر میں پختہ تجاوزات کرنے پر 63دوکانوں کو سیل کر کے 29مقدمات درج کرائے جا چکے ہیں اور 72لاکھ89ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عارضی و مستقل تجاوزات کے خلاف مہم روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے اور اب اس کا دائرہ کار شہروں کے ساتھ ساتھ قصبات تک بھی بڑھایا جا رہا ہے تاکہ عوام کو خریداری میں درپیش پریشانی سے بچایاجاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں