تحریک انصاف اوراُسکے بانی کا کوئی مستقبل نہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن)سنٹرل کمیٹی کے رکن سید محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصا ف اور اسکے بانی کا کو ئی مستقل نہیں اس پارٹی کی قیادت کو پاکستانی عوام سے کیے گئے ہر ظلم اور زیادتی کا کا حساب دینا پڑے گا پاکستان کے غیور عوام نے پی ٹی آئی کا انتشار پسند نظریہ مسترد کر دیا ہے جو پاکستان کے روشن مستقبل کا اہم سنگ میل ہے اپنے اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صورت میں ملک پر ایک ایسے جاہل اور کرپٹ ٹولے کو مسلط کیا گیا جس نے ہستے بستے ترقی کرتے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا اور کروڑوں پاکستانی معاشی بد حالی کا شکار ہوئے پی ٹی آئی کے ساڑھے تینسالہ دور میں مہنگائی و بے روزگاری سمیت دیگر عوامی مسائل اور لاقانونیت میں شدید اضافہ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں