تحریک منہاج القرآن انسانیت کی خدمت کے مشن پر گامزن ہے

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر)تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ڈائریکٹرٹریننگ علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے کہاہے کہ تحریک منہاج القرآن دنیا بھر میں دین اسلام کے فروغ، امت مسلمہ کی اصلاح اور انسانیت کی خدمت کے عظیم مشن پر گامزن ہے۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں یہ تحریک ایمان، علم اور عمل کی روشنی پھیلانے کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔ دین اسلام صرف عبادات کا مجموعہ نہیں بلکہ ایک مکمل ضابطہ حیات ہے، جو انفرادی و اجتماعی زندگی کے ہر شعبے کی رہنمائی کرتا ہے۔ تحریک منہاج القرآن کا مقصد اسی جامع تصورِ دین کو عام کرنا اور ہر انسان کو اللہ کی بندگی اور مخلوق کی خدمت کا شعور دینا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے روحانی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرضلعی صدرخالدمحمودرندھاوا،نائب صدرسیدحمایت رسول شاہ،ضلعی ناظم خالدمصطفوی ایڈووکیٹ،چوہدری مسعودمحسن،نائب ناظم عمرفاروق علوی،حافظ سرفرازاحمد،عظمت حسنین شاہ،چوہدری سہیل شوکت،غلام محمدقادری،سہیل مقصود،عمرغریب نواز،نعلین مصطفی،میاں فیاض،ڈاکٹرسلطان محمودودیگرعہدیداران،کاکنان اورمردوخواتین کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔انہوں نے کہاکہ تحریک منہاج القرآن نے قرآن و سنت کی تعلیمات کو عام کرنے کے لیے سینکڑوں ادارے قائم کیے ہیں، جہاں جدید اور دینی تعلیم کا حسین امتزاج پیش کیا جاتا ہے۔ فہم قرآن کورسز، تربیتی ورکشاپس اور روحانی اجتماعات کے ذریعے معاشرے میں اخلاقی، روحانی اور علمی بیداری پیدا کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے پرآشوب دور میں جہاں مادیت پرستی نے انسان کو خدا سے دور کر دیا ہے، وہاں تحریک منہاج القرآن لوگوں کو اللہ کے قریب لانے کا ایک مضبوط ذریعہ بن چکی ہے۔ عقیدہ، عبادات، اخلاقیات اور معاملات کی اصلاح ہمارا بنیادی ہدف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں