تحصیل کچہری گوجرہ میں آوارہ کتوں کے حملہ سے وکیل شدید زخمی

گوجرہ(نامہ نگار)تحصیل کچہری گوجرہ میں آوارہ کتو ں کا وکیل پر حملہ،وکیل شدید زخمی ہوگیا ۔میونسپل کمیٹی گوجرہ کتوں کو تلف کر نے میں بری طرح سے ناکام ۔کتوں کا شہر بھر میں گشت معمول بناہواہے۔شہریوں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ معلو م ہوا ہے کہ تحصیل کچہری میں پر یکٹس کر نے وا لا وکیل شرجیل اشرف موٹر سا ئیکل پر اپنے دفتر جارہا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر آ فس کے باہر بیٹھے آ ورہ کتو ں نے اس پر حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں وہ موٹر سا ئیکل سے گر گئے اور شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل منتقل کیا گیا جہا ں پر طبی امداد کی فراہمی جاری ہے واضح رہے کہ آ ورہ کتو ں کی ٹولیا ںشہر بھر میں گشت کرتے دکھا ئی دیتی ہیں جنہو ں نے حملہ کرکے متعدد افراد کو زخمی کیا مگر میو نسپل کمیٹی کا عملہ آورہ کتو ں کو تلف کرنے میں بری طرح ناکا م ہو گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں