ترقیاتی سکیموں میں سست روی برداشت نہیں ، ایم ڈی واسا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ نے کنٹریکٹرز کو خبردار کیا ہے کہ دسمبر کے اختتام تک ترقیاتی سکیموں پر 70 فیصد تک کام مکمل ہونا چاہیے اور واضح کیا کہ جاری ترقیاتی سکیموں کی پراگریس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ کنسلٹنٹ ایجنسی نیسپاک اور کنٹریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کنٹریکٹرز کو کوئی محکمانہ این او سی سمیت جو بھی مشکلات یا چیلنجز درپیش ہیں ان کو فوری حل کیا جائے گا تاہم کسی بھی ترقیاتی سکیم پر تعمیراتی کام میں سست روی برداشت نہیں کی جائے گی۔ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ ترقیاتی سکیموں پر لیبرکی تعداد بڑھائیں اور مشینری کو استعمال کریں تاکہ طے کردہ ڈیڈ لائن کے مطابق پائپ لائنز بھچائی جا اور تمام ترقیاتی سکیمیں بروقت پایہ تکمیل تک پہنچ سکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی سکیموں پر بچھائے جانیوالے پائپس کی بروقت ٹیسٹنگ کرائی جائے تاکہ معیاری اور بہترین میٹریل سے تیار کردہ پائپس استعمال میں لائے جا سکیں۔ ایم ڈی واسانے کہا کہ ترقیاتی سکیم پر تعمیراتی کاموں کی ہفتہ وار پراگریس رپورٹ سامنے آنی چاہئے جبکہ کنسلٹنٹ ایجنسی نیسپاک ان ترقیاتی سکیموں کی مانیٹرنگ اور استعمال ہونے والے میٹریل کے معیار کو چیک کرے تاکہ ترقیاتی سکیموں کی شفافیت برقرار رکھی جا سکے۔ اجلاس میں ڈی ایم ڈی انجینئرنگ ثاقب رضا، ڈی ایم ڈی او اینڈ ایم عثمان لطیف، ڈائریکٹر کنسٹرکشن اویس جمال، کنسلٹنٹ ایجنسی نیسپاک کے نمائندے اور کنٹریکٹرز نے بھرپور شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں