1

ترقیاتی سکیموں کی سائٹس پر حفاظتی اقدامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،ایم ڈی واسا ثاقب رضا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مختلف ترقیاتی سکیموں کی سائٹس کا دورہ کیا جبکہ انہوں نے روڈ سائیڈ ڈرینز کی سلیبس کی تعمیر کا بھی معائنہ کیا اور جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ ایم ڈی واسا ثاقب رضا نے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سید نوید شاہ کے ہمراہ ملت روڈ پر گلستا ن کالونی نمبر2اور ملت روڈ پر جاری ترقیاتی سکیمو ں کا وزٹ کیا اور وہاں سائٹ پر کئے جانیوالے حفاظتی انتظامات جن میں سٹاف کی مکمل یونیفارم، سائٹ کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کرنا، رات کو لائٹس اور نمائندہ موجود ہونا شامل ہیں کو چیک کیا اور اس پر مکمل عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے راجہ کالونی، مدن پورہ رضا آباد میں روڈ سائیڈ ڈرینز کے اوپر سلیبس کی تعمیر کو چیک کیا اور اسے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ ایم ڈی واسا ثاقب رضا نے جھنگ روڈ پر سٹریٹ نمبر8 پر جاری ترقیاتی سکیموں کا وزٹ کرتے ہوئے وہاں استعمال ہونے والے میٹریل کا معیار بھی چیک کیا۔اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ تمام ترقیاتی سکیموں کی سائٹس پر حفاظتی اقدامات پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں