ترقیاتی فنڈز مل گئے،عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرینگے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پی ٹی آئی نے شعور کے نام پر نوجوان نسل کو بدتمیزی’ بدتہذیبی اور گالی گلوچ کے تحفے دیئے’ عمران خان نے اپنے چار سالہ دور میں عوام کو سوائے دلفریب نعروں کے کچھ نہیں دیا’ اگر میاں محمد نواز شریف کی حکومت کو ختم نہ کیا جاتا تو آج ہمیں ان قدر مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑتا’ ان خیالات کا اظہار اپنے ڈیرے بٹالہ کالونی میں پی پی 114 کے سیاسی ورکروںکے اعزاز میں دی گئی عید ملن پارٹی سے مسلم لیگ (ن) پی پی 114 کے ٹکٹ ہولڈرشیخ محمد یوسف ‘ این 101 کے ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے کیا’ عید ملن پارٹی میں ستیانہ روڈ کے صدر شوکت علی رانا’ شیخ نعیم’ سابق سی سی چیئرمینز اخواص قریشی’ رانا عمران’ چوہدری لیاقت علی کمبوہ’ چوہدری عبدالرحیم رندھاوا’ شفیق جیلانی’ ڈاکٹر عبدالقدیر’ رانا عطائ’ میاں ادریس’ میاں امجد جمال’ میاں عامر اقبال’ سٹی صدر لیبر ونگ مسلم لیگ (ن) توصیف نواز خان’ سٹی سیکرٹری اطلاعات میاں اجمل’ خرم شہزاد’ میاں سلیم’میاں الیاس’ ماسٹر جمیل’ میاں مجاہد’ جاوید اقبال ننھا’ رانا منشاء کے علاوہ سیاسی ورکروں کی کثیرتعداد نے شرکت کی’ شیخ محمد یوسف اور میاں عرفان منان نے کہا کہ الیکشن مہم میں آپ لوگوں سے جتنے وعدے کئے وہ پورے کریں گے’ اللہ کے فضل و کرم سے پنجاب اور مرکز میں ہماری حکومتیں ہیں’ ملک میں خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگیا’ میاں محمد نواز شریف اور وزیراعظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں ملک ایک مرتبہ پھر اڑان بھر چکا ہے’ ہمیں یقین ہے کہ آئندہ ایک سال میں مہنگائی کم ہو گی اور عوامی مفاد کے منصوبے بنیں گے’ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف پی پی 114 اور این اے 101 کے مسائل کیلئے خطیر رقم دی ہے’ بہت جلد ترقیاتی کاموں کے جال بچھائیں گے’ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں 7 سے 8 روپے فی یونٹ کمی کو پاکستانی عوام کے لیے ایک قیمتی تحفہ قرار دیا ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ناصرف قیادت کا عملی ثبوت دیا ہے بلکہ یہ بھی ثابت کر دیا ہے کہ مسلم لیگ ن ہی پاکستان کو مشکلات سے نکال سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے ماضی میں بھی پاکستان کی خدمت کی اور آج بھی نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو ترقی یافتہ، خوش حال اور خود کفیل بنانے کے مشن پر گامزن ہے۔انہوںنے کہا کہ صرف 1 سال کے مختصر عرصے میں ن لیگ کی حکومت نے عوامی ریلیف کے متعدد اقدامات کیے اور بجلی کی قیمت میں حالیہ کمی اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی مشکلات کم کرنے اور ملکی معیشت کو سنبھالنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور انشاء اللہ جلد پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں