ترقی تقرری ملازمت کا حصہ گریڈ20میں ترقی ملنے پر اللہ تعالیٰ کا شکرگزارہوں،آصف چوہدری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) صوبائی پرومو شن کمیٹی کی طرف سے ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی گریڈ 20 میں ترقی کیلئے کلیئرنس کی خوشخبری پر افسران وسٹا ف نے انہیں مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے افسران کے ہمراہ مبارک باد کا کیک کاٹا اور گلدستہ وصول کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قیصر عباس رند، چیف انجینئر مہرایوب، ڈائریکٹرز جنید حسن منج، اسما محسن، یاسراعجاز چٹھہ، ڈپٹی ڈائریکٹرز فیصل طارق بٹ، راحیل ظفر، حمیرا اشرف، افضال انصاری، ولید خالد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عدنان شہزاد و دیگر افسران موجود تھے۔ افسران نے ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی گریڈ 20میں ترقی پر بے حد خوشی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا ان کی ترقی پر فخر ہے کیونکہ وہ ایک باصلاحیت اور پرعزم آفیسر ہیں جن کی سربراہی میں ایف ڈی اے نے ترقیاتی و انتظامی امور میں بے مثال کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے سروس کے آئندہ مراحل میں کامیابی، سہولت اور صحت و عافیت کی دعا کی۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترقی و تقرری ملازمت کا اہم حصہ ہے اور گریڈ 20میں ترقی ملنے پر وہ اللہ تعالی کے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایف ڈی اے میں ساتھی افسران کے تعاون سے ہی تیز رفتار اور معیاری سروس ڈیلیوری میں کامیاب ہوئے ہیں، ایف ڈی اے کی مزید ترقی و استحکام کے لئے کوششیں جاری رکھی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں