اسلام آباد (بیوروچیف )ترکیہ زلزلے میں جاں بحق افراد کی غائبانہ نماز جنازہ کل فیصل مسجد میں ادا کی جاے گی۔ترکیہ اور شام کے ہلاکت خیز زلزلے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی غائبانہ نماز جنازہ کل بروز جمعہ کو بعد از نماز جمعہ 1:30بجے فیصل مسجد میں ادا کی جاے گی۔ اس موقع پر زلزلے میں جاں بحق ہونے والے ترک اور شامی مسلمانوں کے لیے دعائے مغفرت کی جائیگی۔ غائبانہ نماز جنازہ میں مسلم ممالک کے سفرا، نامور سیاسی شخصیات ، اسلام آباد انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداران اور جڑواں شہروں سے شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔
39