تعلیمی اداروں کے نئے اوقات

لاہور (بیوروچیف) پنجاب کے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اختتام 15اگست کو ہو جائے گا تاہم والدین انتظار کر رہے ہیں کہ صوبائی حکومت چھٹیوں میں توسیع کا اعلان کرتی ہے یا نہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مئی میں جاری کیے گئے سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری و نجی اسکول 15اگست 2025کو کھل جائیں گے اور تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا۔ 15 اگست کو سکولوں میں کم حاضری متوقع ہے اور اگر موسم گرما کی چھٹیوں میں توسیع نہ کی گئی تو ویک اینڈ کے بعد 18اگست کو باقاعدہ تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر دوبارہ شروع ہو جائیں گی تاہم صوبائی حکومت نے گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کے کسی ارادے کا اعلان نہیں کیا کیونکہ فیصلہ موسم کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔ پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری سکولوں کے لئے اوقات کار کا اعلان کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ صبح 7:30بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک ہوگی جبکہ جمعے کے روز صبح 11:30بجے تعلیمی ادارے بند ہوں گے۔ صبح کی شفٹ (پیر سے جمعرات) صبح 7:30بجے سے دوپہر 1:00بجے تک۔ صبح کی شفٹ (جمعہ) صبح 7:30بجے سے 11:30بجے تک۔ شام کی شفٹ (پیر سے جمعرات) دوپہر 2:00بجے سے شام 6:00بجے تک۔ شام کی شفٹ (جمعہ) دوپہر 2:30بجے سے شام 5:30بجے تک۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں