تعلیمی ایمرجنسی کا حکومتی اعلان کھوکھلا نعرہ ہے،خالد حیات کموکا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تعلیمی بجٹ میںبتدریج کمی ثابت کرتی ہے کہ تعلیم حکمرانوں کی ترجیح نہیں ہے۔ خالد حیات کموکا چیئرمین ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز پاکستان نے کہا ہے کہ پاکستان کی GDPکے تناسب میں تعلیمی بجٹ اخراجات میں بتدریج کمی آرہی ہے، جو خطے میں سب سے کم ہے ۔ تعلیمی ایمرجنسی کا اعلان کھوکھلا نعرہ ہے، سال2025-26 کے فیڈرل ایجوکیشن اور پروفیشنل ٹریننگ کیلئے تعلیم بجٹ کے لیے وفاقی حکومت نے صرف 58ارب روپے مختص کیے ہیں جومحض تعلیمی مذاق اور کل بجٹ کا محض 0.5%ہے.جس ملک میں آبادی گروتھ 2.5فیصد اورGDPکی محض 2.7فیصد گروتھ ہو، انتہائی تشویشناک ہے۔ ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز پاکستان کے عہدیداران نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ 2024-25 میں تعلیمی بجٹ میں کم از کم 5 فیصد اضافہ کرے تاکہ 28ملین آئوٹ آف سکولز بچوں کے لیے200,000نئے سکولز اور 25لاکھ اساتذہ کی بھرتی کی اہم ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم پر حکومتی اخراجات انتہائی کم ہیں،جو سکولز تعلیم پر سالانہ $50اور اعلیٰ تعلیم پر فی طالب علم $150سے بھی کم ھے یونیسیف رپورٹ کے مطابق تباہ کن سیلاب سے 16ملین بچے متاثر ہوئے ہیں، 39,000سے زیادہ سکولز تباہ ہوئے ہیں اور 30لاکھ طلبا کو مستقل طور پرسکولز چھوڑنے کا خطرہ ہے۔ہنر مند افرادی قوت کو یقینی بنانے کے لیے کم از کم 25%سکولز اور کالجز کو ہائی ٹیک ٹیکنیکل اداروں میں تبدیل کیا جانا چاہیے، سائنس وٹیکنالوجی تحقیق پر مرکوز تعلیمی اقدامات کو تیز کرنا ضروری ہے۔ ایچ ای سی کے تعلیمی بجٹ میں اضافے کے باوجود ناکافی ہے، جو تعلیمی شعبے میں مطلوبہ اصلاحات اور بہتری کو جی ڈی پی کے کم از کم 5فیصد مختص کیے بغیر حاصل نہیں کیا جا سکتا۔چیئرمین ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز پاکستان خالد حیات کموکا نے کہا کہ پاکستان میںشرح خواندگی کے 63.8فیصد سے گھٹ کر 62.2فیصد سے زائد ہونے کا امکان ہے، جس سے بحران مزید بڑھ جائے گا.پاکستان میں حکومتیں تعلیم کی اہمیت کے حوالے سے صرف کھوکھلے وعدے کرنے کے لیے جانی جاتی ہیں، حقیقتاً تشویشناک بات یہ کہ تعلیمی بجٹ کے لیے قلیل مختص رقم بھی استعمال کرنے میں مسلسل ناکام نظر آتے ہیں۔ 18ویں ترمیم کے بعد صوبوں کو تعلیم کے لیے خودمالیات ملتے ہیں، باوجود پنجاب اور سندھ دونوں نے فنی اور پیشہ ورانہ تعلیم کیلئے تعلیمی بجٹ کا 2فیصد سے بھی کم مختص کیا، جبکہ خیبر پختونخواہ اور بلوچستان نے تعلیمی بجٹ کا صرف 1فیصد مختص کیا۔ صوبوں نے اساتذہ کی تعلیم، خصوصی تعلیم اور خواندگی وغیر رسمی تعلیم کیلئے 2فیصد سے کم رقم مختص کی ہے اور بدقسمتی سے تمام صوبے پچھلے کئی سالوں سے تعلیم کے شعبے کیلئے مختص کردہ بجٹ بھی مکمل خرچ نہیں کر سکے تعلیمی چیلنجز سے نمٹنے کیلیے، بجٹ کے مکمل استعمال اور نجی شعبے کی فعال شراکت کے ساتھ، چائلڈ لیبر کے خاتمے، خصوصی تعلیمی فنڈ کے قیام، اور سمارٹ کلاس رومز، فیکلٹی ڈویلپمنٹ، اور سائنس کی گاڑیوں کو فروغ دینے کیلئے ایک مختص بجٹ بہت ضروری ہے۔ نیز اساتذہ کی تعلیمی سہولیات کو باقاعدہ تربیتی پروگراموں کے انعقاد کیلئے مناسب طور پر فنڈز اور قابل عملہ کے ساتھ عملہ ہونا چاہیے۔ احتساب کو مضبوط بنا کر اور احتساب کے نظام کو بہتر بنانا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ڈائنامک کریکولم ایویلیوایشن اور نصاب کا مکمل سالانہ جائزہ ضروری ہے۔تعلیمی نظام کے موثر اور غیر جانبدارانہ آپریشن کیلئے سیاسی مداخلت کو کم کرنا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔ پالیسیوں کے تیز اور موثر نفاذ کیلئے انتظامیہ کے مضبوط سیاسی عزم کی ضرورت ہے۔ خالد حیات کموکا نے مزید کہا کہ امتحانی نظام سے غیر منصفانہ طرز عمل، بدعنوانی وغیر قانونی رشوت کے اثرات کو ختم کر کے امتحانی نظام کی اصلاح کرنا ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں