تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے زیر اہتمام ساندل کالج میں فٹ بال چیمپئن شپ جاری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر و چیئرپرسن بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد مریم خان کی ہدایت پر تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے زیر اہتمام ساندل کالج فیصل آباد میں جاری آل پاکستان انٹر بورڈز فٹ بال چیمپئن شپ سال 2024-25 کے سلسلہ میں قبل ازیں تیسری پوزیشن کیلئے میچ ہوا جس میں تعلیمی بورڈ فیصل آباد بورڈ کی ٹیم نے ٹیکنیکل بورڈ پشاور کی ٹیم کو دو صفر سے شکست دے کر تیسری پوزیشن اپنے نام کی بعدازاں فائنل میچ تعلیمی بورڈ بنوں اور تعلیمی بورڈ پشاور کے مابین کھیلا گیا جس سے شائقین بے حد محظوظ ہوئے میچ کے اختتام تک دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کئے تاہم کوء بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی اور میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا تاہم میچ کا فیصلہ آٹھویں رننگ پینلٹی پر ہوا جو کہ تعلیمی بورڈ پشاور نے چھ کے مقابلے میں سات گول سے جیت لیا تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی سیکر ٹر ی تعلیمی بورڈ فیصل آباد ڈاکٹر حبیب الرحمن تھے جنہو ں نے تمام پوزیشن ہولڈر ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے انھیں مبا رکباد دی۔ علاوہ ازیں چیمپئن شپ کے موقع پر شاندار انتظامات کرنے پر ڈاکٹر حبیب الرحمن نے تمام منتظمین کو بالعموم اور ڈائریکٹر سپورٹس تعلیمی بورڈ فیصل آباد محمد شہزاد خالد و محمد عثمان کو بالخصوص شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ کامیاب ٹورنامنٹ کا انعقاد ان احباب کی محنت’ لگن و ذاتی دلچسپی کا نتیجہ ہے جس پر یہ ہدیہ تبریک کے مستحق ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں