تعلیم کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری حسام علی وڑائچ نے کہا ہے کہ تعلیم صرف ڈگری حاصل کرنے کا نام نہیں بلکہ ایک باشعود ذمہ دار اور پر امن معاشرے کی بنیاد ہے تعلیم کی اہمیت کا ادراک ہر فرد اور معاشرے کے لئے ضرروی ہے کیونکہ اگر تعلیم کو ترجیح نہ دی گئی تو ترقی کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ذریعے ہی انسان اپنے خواب پورے کر سکتا ہے اور خوابوں کی تعبیر ممکن بنائی جا سکتی ہے ۔ معاشرتی سطح پر تعلیم دوست ماحول پیدا کرنا ‘ بچوں کو محنت ‘ برداشت اور مثبت سوچ کی تربیت دینا ‘ سکول چھوڑنے کے رجحان کی حوصلہ شکنی کرنا اور خاص طور پر بچیوں کی تعلیم کو ترجیحی بنیادوں پر منزل مقصود تک پہنچانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ذریعے تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے ‘تعلیمی معیار میں بہتری لانے آگاہی سیمینازر تقریری مقابلے کے انعقاد کے ساتھ ساتھ طلبہ کے لئے کیئر کونسلنگ اور ہنری کے پروگراموں کی اہمیت پر زور دیا تعلیم کے بغیر کسی بھچی صرت میں معاشرتی یا اقتصادی ترقی ممکن نہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں