تعلیم یافتہ قومیں ترقی کی منازل طے کرتی ہیں

گوجرہ(نامہ نگار)گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول گوجرہ کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات زیرصدارت پرنسپل میاں ذولفقار علی منعقد ہو ئی ۔جس میں میاں حماد رشید نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر پوزیشنرزعبداللہ طارق،فیضان شفیق ودیگرطالب علموںمیں انعامات تقسیم کئے گئے جبکہ طارق رشیدکو بیسٹ ٹیچر کا ایوارڈ دیاگیا۔اس موقع پرمقررین نے کہاکہ تعلیم یافتہ قومیں ہین ترقی کی منازل طے کر تی ہیں جبکہ محنتی اساتذہ قوم کے محسن ہیں جوپوری لگن سے نوجوان طلبا کے اندر چھپی خدادصلاحیتوں کو نکھارنے میں اپنابہترین کردار ادا کر تے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں