45

تعمیراتی سیکٹر کی ترقی کیلئے نئی اسکیم لانے کا فیصلہ

اسلام آباد (بیوروچیف) حکومت کی طرف سے ہائوسنگ پراجیکٹس کے لیے قرضوں سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت کی طرف سے ہائوسنگ پراجیکٹس کے لیے ایپکس ہائوسنگ فنانس انسٹی ٹیوشن کے قیام سمیت سمیت 14 سہولیات کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ایک اعلی سطح اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں ہائوسنگ پراجیکٹس اور تعمیرات کی صنعت کے فروغ کے لیے سنگل ڈیجٹ پالیسی سمیت مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بنک اپنے پرائیوٹ سیکٹر کے قرضوں میں سے 10 فیصد ہائوسنگ اینڈ کنسٹرکشن کے شعبے کے لیے مختص کریں۔اس موقع پر مذکورہ شعبے کے فروغ کے لیے بنکوں اور دیگر مالیاتی اداروں کے درمیان تعان کو بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں