تفتیشی کو رشوت کی پیشکش کرنیوالا پکڑا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ ساہیانوالہ کے تفتیشی کو رشوت کی پیش کش کرنیوالا ملزم پکڑا گیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ ساہیانوالہ کے اے ایس آئی جاوید شاہد نے بتایا کہ اس نے مقدمہ نمبر 853/25 میں ملزمان اجود وغیرہ کو پکڑا ہوا تھا کہ ملزم سرفراز اختر تھانہ آیا اور کہا کہ وہ بھی مذکورہ مقدمہ میں نامزد ملزم ہے اور عدالت سے عبوری ضمانت کروائی ہے۔ ضمانت نامہ دیتے ہوئے تفتیشی آفیسر کو 10ہزار روپے کی رقم دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسے اور اجود کو مقدمہ میں بے گناہ کر دے، جس پر تفتیشی آفیسر نے ملزم کو قابو کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے حوالات بند کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں