4

تقریری مقابلہ،پاکستانی طالبعلم کی 35ممالک میں پہلی پوزیشن

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی طالب علم شہرام وصی شاہ نے دبئی میں منعقدہ تقریری مقابلے میں عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔ شہرام وصی نے دبئی میں منعقدہ ہاورڈ ماڈل یونائیٹڈ نیشن کانفرنس کے تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ لاہور کے15سالہ طالب علم شہرام نے دبئی میں منعقدہ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔مقابلے کے دوران 35ملکوں کے ایک ہزار کے قریب طلبہ میں شہرام وصی نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں